پولیس افسران و اہلکار مشکل  میں پڑ گئے

23 Jun, 2022 | 05:10 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)زیرحراست ملزمان کی ہلاکتوں میں نامزد پولیس افسران و اہلکاروں مشکل میں،گزشتہ دس سال میں پولیس کے زیر حراست  ملزمان کی ہلاکتوں  میں نامزد پولیس افسران وملازمین کو دی جانے والی سزاؤں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس افسران واہلکاروں کی حراست میں ملزمان کی  تشدد سے ہلاکتوں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر سے گزشتہ دس سالوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،پولیس افسر و اہلکار کا نام، ضلع کا نام ، بڑی سزاء، معمولی سزاءکی یکم جنوری 2012سے31مئی 2022تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 اس  حوالے سے آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب نے سی سی پی او لاہور، تمام سی پی اوزاور تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔تمام اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس مرتب کرکے محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں