(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوگن کاؤنٹی کے دیہی علاقےکی سڑک پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، حادثے کے باعث زمین پر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم راستہ بندہوگیا جسے کلیئر کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔