موسم میں بہتری، بجلی کی طلب میں کمی آگئی

23 Jun, 2022 | 03:51 PM

ویب ڈیسک:ملک  میں موسم کی بہتری کے بعد بجلی کی طلب میں بھی کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے بعد بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ ہوگیا اور طلب 21000 میگا واٹ ہے۔ذرائع  پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 550 میگاواٹ ہے۔بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 350 میگاواٹ ہے۔ملک میں بجلی کی کل طلب   26 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔پانی سے 4 ہزار 755 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

اس کے علاوہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 155میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 232 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 709 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 86 ہے ۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 129میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزیدخبریں