عمران اسماعیل کی درخواست ضمانت پر عدالتی فیصلہ آگیا

23 Jun, 2022 | 02:44 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑ  پھوڑ کےکیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی 6 جولائی تک ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کےکیس میں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست پرسیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق گورنر سندھ کی 6 جولائی تک ضمانت منظور کرلی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں