محکمہ بجلی کے ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت چھین لی گئی

23 Jun, 2022 | 01:54 PM

ویب ڈیسک:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی ، سیکرٹری توانائیکی جانب سے  مفت یونٹس بند کرنے پر اعتراض کیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق  نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،  دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر ملازمین کے مفت یونٹس بند کر دیے گئے تو بے چینی پھیل جائے گی ، جتنےملازمین کومفت یونٹ ملتےہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئےجائیں۔

 چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ  ملازمین کومفت ملنے والے  یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ملازمین کےبچوں کونوکریوں میں ترجیح دی جائے۔

گریڈ انیس کے افسران کو 800 جبکہ بیس اور اکیس کو 1150 یونٹس مفت دیئے جاتے ہیں .گریڈ سترہ کو 450،گریڈ اٹھارہ کو 600 یونٹس کی مفت سہولت دی جاتی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

بعد ازاں   پی اےسی نےمحکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں