ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے
سابق وزیرداخلہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔
معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہےپھر لگ پتہ جانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا ۔
مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنےکی رکاوٹ بن گیا۔معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگاہے۔ابھی اصلی بجٹ آنا ہےتوپھر لگ پتا جانا ہے۔معیشت وینٹیلیٹر پراورسیاسی نظامICU میں ہے۔سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 23, 2022
ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔