(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ (Sixty) متعارف کروادیا۔
سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ 10، 10 اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین جاری کردیئے، uy، 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چَھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی, 10 اوورز میں سے 2 پاور پلے اوور ہوں گے، پہلی 12 گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا۔
New tournament, new rules. Here is The Universe Boss @henrygayle to take you through how THE 6IXTY takes the excitement to another level and you even closer to the action. #The6ixty #CricketsPowerGame #6ixtyCricket #CPL22 pic.twitter.com/zAED15rCH4
— THE 6IXTY (@6ixtycricket) June 22, 2022
اننگز کی پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے ہوں گی۔ اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کروائی گئیں تو آخری 6 گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہوگا۔ فینز ’مسٹری فری ہٹ‘ کے لیے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔