پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

23 Jun, 2022 | 12:25 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ 

پی آئی اے حکام کے مطابق پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ، کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہو گیا ہے جس وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں رہا، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں