محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا

23 Jun, 2022 | 12:12 PM

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو علاج کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کردیا،مالی امداد حاضر سروس اور ریٹائرڈ دونوں اساتذہ کو فراہم کی جائے گی ۔

 کینسرکے مرض میں مبتلا ہزاروں اساتذہ کیلئے اچھی خبر آگئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو علاج کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کردیا،  مالی امداد حاضر سروس اور ریٹائرڈ دونوں اساتذہ کو فراہم کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متاثرہ اساتذہ سے پاکستان ٹیچرز فاونڈیشن کے ذریعے درخواستیں طلب کرلی ہیں، مالی امداد کے حصول کیلئے درخواستیں 25 جون تک جمع کروائی جا سکیں گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو محکمہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں