ویب ڈیسک :ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی خبریں ،روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا۔
آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے۔انٹربینک میں ڈالر4روپے 43 پیسے سستا ہوگیا .جس کے بعدانٹربینک میں ڈالر 211 ،210 ،209 اور پھر 208 روپے سے سے بھی نیچے آگیا .
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر211.93 کی بلند سطح سے گر کر 207 روپے23 پیسے پر بند ہوا۔ایک دن میں روپے کی قدرم یں 2.21 فیصد بہتری ہوگئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی خبروں پر روپیہ تگڑا ہوگیا ۔ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے فروخت کرنے لگے ہیں ۔چینی کنسورشیم بینکس نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرددئیے ہیں ۔2.30 ارب دالر آئندہ چند دونوں میں ملنے کا امکان ہے ۔ذخائر بڑھنے سے روپے کی قدرم یں بہتری ہوگی ۔