ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی

23 Jun, 2022 | 09:52 AM

ویب ڈیسک:پاکستان میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، عالمی وباء کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


 
 
 

مزیدخبریں