لاہور ہائیکورٹ کے افسران کیلئے بڑی خوشخبری

23 Jun, 2022 | 09:40 AM

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ کے افسران کیلئے بڑی خوشخبری ,عدالت عالیہ لاہور کے تمام گزٹڈ افسران کو ترقی دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے کورٹ افسران اور اسٹیبلشمنٹ افسران کے سکیل گریڈ اپ گریڈ کردئیے گئے۔ گریڈ 18 کے اسسٹنٹ رجسٹرارز سے گریڈ 20 تک کے ایڈیشنل رجسٹرارزکے افسران کے سکیل اپ گریڈ کردئیے گئے ہیں ۔
 چیف جسٹس کی منظوری کی بعد افسران کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ہائیکورٹ کی ٹائم سکیل پروموشن کمیٹی نے گزٹڈ افسران کے سکیل اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے اسسٹنٹ رجسٹرارز کو گریڈ 19، گریڈ 19 کے ڈپٹی رجسٹرارز کے عہدے کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ جبکہ گریڈ 20 کے ایڈیشنل رجسٹرارز کو گریڈ 21 میں اپ گریڈ کردیا گیا، اسسٹنٹ رجسٹرارز سے ایڈیشنل رجسٹرارز تک کے افسران کو 30 مئی 2022 سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

عہدے اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ عمردراز شاکر، محمد ایوب کو بھی گریڈ 21 میں ترقی مل گئی، ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ محمد اقبال خان، محمد جاوید اقبال ملک، راشد منہاس، ایڈیشنل رجسٹرار محمد شہباز، محمد مطیع اللہ، ظفر اقبال علوی، حسن اختر، اشفاق کھوکھر، ایڈیشنل رجسٹرار اسحاق خالقی، شاہد شفیع، ناصرعلی، جاوید اقبال، عارف راشد، ایڈیشنل رجسٹرار تصدق رزاق، محمد اشرف، فدا حسین، عثمان غنی، محمد سعید ضیاء، ایڈیشنل رجسٹرارعرفان احمد نیازی، رائے ظہور احمد، رائے محمد اسد، محمد عباس کو بھی گریڈ اکیس مل گیا۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل رجسٹرارعرفان احمد شاہد ،محمد سلیم اعوان ،غلام علی رضا اعوان ،نوید احمد ہاشمی ،محمد طاہر اسلام ، محمد انصار مرزا، محمد ارشاد ،مختار احمد ،جمیل احمد بلوچ ،محمد سعید ،لیاقت علی شاہ ، اللہ دتہ میاں ،رانا زاہد بشیر ،ریاض احمد انجم ،محمد صالح ،ملک عبدالغفور رحمان ، محمد شفیق ،افتخار احمد ،منظور احمد ،سید زاہد حسین شاہ ،محمد شہزاد گل سمیت دیگر ایڈیشنل رجسٹرارز کو گریڈ 21 مل گیا ہے۔

مزیدخبریں