ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہوسکتی ہے

 عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہوسکتی ہے
کیپشن: Eid al-Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالاضحیٰ سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق مسلمانوں کےمذہبی تہوارعیدالاضحیٰ کی آمد ، آمدہے، اس حوالے سے قربانی کا جانور خریدنے والوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے،عیدعیدالاضحیٰ کے بارے میں محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

مزید پڑھئے: عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عیدہوگی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا اور 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اورعید الاضحی 20 جولائی کوہونے کا قوی امکان ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب میں القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ اس بار ذی قعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا،  سعودی عرب میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 20 جولائی 2021 بروز منگل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی، عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینے ذوالحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer