سٹی 42: بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پرلیسکونےکیمپ جیل کی بجلی کاکنکشن منقطع کردیا.
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے بروقت بجلی کے بل کی ادائیگیاں نہ کرنے پرکیمپ جیل کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق کیمپ جیل کے ذمہ 3کروڑ روپے واجب الاداہیں۔ دوسری طرف جیل حکام کےمطابق بجلی منقطع ہونے کے باعث 3ہزارسے زائد قیدیوں کا گرمی سےبراحال ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ اپریل تک بل کی مدمیں ساری رقم اداکردی گئی ہےاور اپریل کاچیک بھی بھجوا دیا گیا صرف مئی کابل باقی ہے۔
جیل حکام کے مطابق لیسکونےبغیرنوٹس دئیےہی بجلی کاکنکشن منقطع کر دیا۔جس کی وجہ سے کوئی انتظام بھی نہیں کیا گیا، جیل ہسپتال میں 34مریض موجود ہیں اور بجلی بندہونے سے پنکھے اورلائٹیں بندہوگئیں جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی سپلائی نہ ہونے سےپانی کی موٹریں بندہیں جس کے باعث پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ اور عدالتوں سے واپس آنے والے قیدیوں کاکیمیپوٹرمیں اندراج بھی نہیں ہوپا رہا۔
لیسکو نے کیمپ جیل کی بجلی منقطع کر دی!
23 Jun, 2021 | 09:38 PM