شادی کب کررہے ہیں؟ صارف کے سوال پراحسن اکرام نے کیا جواب دیا؟

23 Jun, 2021 | 08:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی ہوچکی ہے،اس تقریب کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنی شادی کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی خوبرو اداکارہ منال خان اور  اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں تاہم صارفین شوبز کی اس نئی جوڑی کی شادی کے بارے چہ مگوئیاں کررہے ہیں کہ کب شادی کے بندھن میں بندھے گے؟مداحوں کے اس برھتے ہوئے تجسس کودور کرتے ہوئے اداکار احسن محسن کی جانب سے انسٹاگرام پر ’Ask me a question ‘کے نام سے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئے: شادی ہوچکی؟ احسن محسن اکرام کی ویڈیو نےکھلبلی مچادی

قبل ازیں انسٹاگرام پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں احسن اکرام سوالات کا جواب دے رہے ہیں جبکہ وہ سوال بھی خود ہی پڑھ رہے ہیں، کارڈ پر لکھے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے خود سے سوال کیا کہ ’اس مہینے اُن کے ساتھ سب سے اچھا کونسا واقعہ پیش آیا ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام نے کہا کہ’شادی‘کا واقعہ  جو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے،جواب کے فوراً بعدوہ حیران رہ گئےاور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں، اس کلپ کو کاٹ دیجئے گا۔،،

ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ آپ اور اداکارہ منال خان پہلی بار کب ملے تھے؟ احسن اکرام کا کہناتھا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک سیٹ کے دوران ہوئی تھی۔

  گزشتہ دنوں احسن اکرام سے ایک صارف نے سوال کیا کہ  آپ شادی 2021 میں کریں گے یا 2022 میں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021ء میں کرنی ہے یا 2022ء میں۔ 
 
 

مزیدخبریں