شمالی چھاؤنی؛ گھر کی دہلیز پر کھڑا نوجوان قتل

23 Jun, 2021 | 07:10 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)شمالی چھاؤنی کے علاقے طیب گارڈن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 28سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔
 پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کےعلاقے طیب گارڈن میں 28سالہ وقاص گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کی جس کے باعث وقاص شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہےجبکہ دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: ساندہ:نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر نوجوان کے سینے میں گولیاں اتار دیں

دوسری جانب ساندہ میں نوجوان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا،محمد وقاص ولد نصیر احمد طیب ٹاؤن ڈوگر مارکیٹ کا رہائشی تھا، مقتول پان سگریٹ کا ہول سیل ڈیلر تھا  اور گھر میں گودام بنا رکھا تھا۔رات گئے نامعلوم افراد نے گھنٹی بجھائی دروازہ کھلتے ہی زبردستی اندر گھس گئے اورمزاحمت پر وقاص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

وقاص بیوی اور بچے کے ہمراہ ساندہ کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، مقتول 6 سالہ ایک بیٹے کا باپ تھا،مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کافی دیر پہلے گھر کے باہر کھڑے رہے،وقاص کو ملزمان نے ٹانگ اور سینے پر فائر مارے۔پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی۔

مزیدخبریں