ماں کی قاتلہ گونگی بیٹی کے لئے باپ کی شفقت

23 Jun, 2021 | 05:54 PM

(سٹی42)گونگی لڑکی کی اندھی محبت,گونگی لڑکی کیخلاف اپنی ماں کو قتل کرنے کے کیس پر سماعت والد نے پیش ہو کر کہاملزمہ بیٹی کی ضمانت رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔
 تفصیلات کے مطابق گونگی لڑکی نے فجر انعام نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے اپنی محبت کو پانے کے لئے گونگی لڑکی نے ماں کو قتل کر دیا,ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے درخواست پر سماعت کی، گونگی لڑکی کا والد انعام الحق عدالت میں پیش ہوا اور اپنا قلمبند کراتےہوئے کہا مجھے ملزمہ بیٹی فجر انعام کی ضمانت رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 25جون تک ملتوی کردی،کیس دیگر وارثان کو بیان قلمبند کرانے کے لئےطلب کر لیا، عدالت نے مقتولہ کے بھائیوں کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کیا ہے، عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،گونگی لڑکی فجر انعام گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی۔

ماں بسمہ اللہ رشتہ کے لئےراضی نہیں تھی، گونگی لڑکی نے اپنی ماں بسمہ اللہ پر نماز کی حالت میں حملہ گیا، گونگے لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے پر اکسایا،ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا پھر ماں کا گلادبا دیا۔

مزیدخبریں