15 پر کال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

23 Jun, 2021 | 05:20 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)جعلی کارکردگی اب نہیں چلے گی،ہر ون فائیو کی کالز موصول ہونے پرجائے وقوعہ پہنچنےوالے افسران کولوکیشن بھیجنالازمی قرار،ایک طرف شہریوں کی بڑھتی ہوئی پولیس کےعدم تعاون کی شکایات اوردوسری طرف فیلڈافسران کی جانب سےون فائیو کی کال پر 6سے30منٹ کے دوران رسپانس ٹائم کے دعوؤں پرنیا سسٹم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس دن بدن تمام نظام کیمپیوٹرائزڈ کررہی ہے تاکہ شہریوں کوبہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں،لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے ون فائیو ہیلپ لائن کا نظام توان لائن ہے لیکن پولیس رسپانڈ ٹائم میں ہیرپھیر کرتی ہے جس پر شہریوں کی کالزپرفوری جائے وقوعہ پرپہنچنےوالے افسران کولوکیشن لازمی بھیجنا ہوگی،کیونکہ اعلیٰ حکام کو پولیس شہریوں کےساتھ وارداتوں کے بعد ون فائیو کی کالز پررسپانڈ ٹائم غلط بتانے لگی ہے۔

پولیس حکام کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں فیلڈ افسران کی جانب سے 6منٹ سے30 منٹ رسپانڈٹائم کے دعوے کیا جاتا ہے,فیلڈ افسران کے دعووں کے پیش نظرآئندہ ہرون فائیو کی کال پر لازمی پہنچنے اورلوکیشن شئیر کرنے کے لئے نیا سافٹ وئیرتیارکرلیا گیاجسکو رواں ماہ ہی شروع کردیا جائےگا۔

ون فائیوکےاعدادوشمارکے مطابق 70فیصدکالزپررسپانس دینے کی بجائے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا جاتا بلکہ کالرکو تھانے آکراپنی درخواست جمع کروانے کی ترغیب دی جاتی ہے انہی وجوہات پرہرکال پر رسپانس اورجائے وقوعہ پر پولیس کی بروقت موجودگی کےلئے لوکیشن سسٹم شروع کیا جارہاہے،نیا سافٹ وئیر سنٹرلائزڈ ہوگا انکو ائی جی افس کےمانیٹرنگ سیل سے بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔
 

مزیدخبریں