سٹی 42: آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاون دھماکےمیں ہونیوالےنقصان کا جائزہ لیا جارہاہے، قیاس آرائیاں نہ کریں توہی بہترہے،سی ٹی ڈی نےکنٹرول سنبھال لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو بتاناچاہتا ہوں ہمارےحوصلےبلندہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔
دوسری جانب کمشنر لاہور کیپٹن (ر)عثمان کی ہدایات پر ڈی سی لاہور اور اے سی ماڈل ٹاؤن فوری موقع پر پہنچ گئے تھے۔لیسکو اور سوئی گیس کے افسران اور عملہ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا تھا۔