آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کتنے نمبر پر آگیا?

23 Jun, 2021 | 11:19 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم،حسنین ساجد)شہر میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ ہوسکی،مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 142 ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا،ماحولیاتی آلودگی میں اضافے پر شہر کی آب وہوا آلودہ ہے، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 180 ریکارڈ کیا گیا ہے، مراتب علی روڈ گلبرگ میں 167، ایف سی کالج ظہور الٰہی روڈ میں 162، قذافی سٹیڈیم میں 155، کوٹ لکھپت میں 153، فیز 8 ڈیفنس میں 153، ماڈل ٹاؤن میں 145 جبکہ بیدیاں میں 143 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

 دوسری جانب شہر میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، سورج آب و تاب سے افق پر جلوے بکھیرنے لگا ہے، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں سورج آگ برسانے لگا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹے کے حساب سے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں