پی سی بی نے ناردرن سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا

23 Jun, 2021 | 08:18 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی باقی ماندہ چاروں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا، یہ تمام اسکواڈز 5 سے 24 جولائی تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی نے کل93 میں سے مجموعی طور پر 55 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی ماندہ 38 (خیبرپختونخوا کی 19 اور سینٹرل پنجاب اور لاہور کی 19)  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا، یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22ـ2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے، اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے، دو روزہ میچ کے ہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔

 اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے، ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے، کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی، ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔ 

ناردرن پول اے:کوٹلی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:علیان اشرف، انیس اعظم، بابر خالق، باسط علی، دانیال یاسین، غلام مرتضیٰ، حماد شوکت، حسام صغیر، محمد مجتبیٰ غیاث، محمد رب نواز خان، محمد صادق جاوید، محمد ولید جرار، محمد عامر، ندیم احمد، نوید ملک، نعمان صادق، روحان قادری، سوہین جمیل، سفیان مقیم اور وقاص فاروق۔

مظفرآباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عبداللہ طاہر، ابرار زمان، احسن کاظمی، اظہر ایوب مغل، فیض کاظمی، حمزہ مجید، اسرار عارف، جاوید خان، ملک نثار اعوان، مہران خان، محمد رحیم، ندیم خلیل، نعیم رشید، اسامہ فاضل، قاضی اربکان، راشد خان، راشد نصیر اعوان، سجاول حسین، سید جواد گیلانی، سید وجیہ کاظمی، عمیر علی، عثمان یوسف اور ذیشان خان۔

ناردرن پول بی: باغ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عامر نذیر، امجد ایوب خان، عاقب جاوید، عاطف رمضان، اویس اکرم، فیصل ساجد حسین، حسن عظمت، محمد عامر، محمد آرش، محسن عظمت، محمد اقبال اکرم، محمد شہزاد، نجم نصیر کیانی، نعمان اعجاز، راجہ بلاول سفیر، سعد خان ، شاہد الیاس، شیخ عبد الشکور، سید احمر شبیر اور عثمان عارف اعوان۔

پونچھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عبدالبصیر حبیب ، عبد الرحمٰن بخاری، ابصار احمد، عماد اسلم، انویز حسن، عاقب لیاقت، آیان احمد خان، بلال حفیظ، فہد عارف، حماد الاسلام، حنان احمد، اسرار زرین، محمد فرہان، محمد جبران، مسعود منصف، مطیع اللہ، محمد حسن علی، اسامہ بن جاوید، راجہ فرحان خان اور سعد حمید۔

دیگر 7 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز:اٹک سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن : عبدالحنان ، عجب خان ، بدرالدین ، عید محمد، گلفراز قربان حسین، جنید عارف، محمد ارسلان، محمد اعظم شہزاد، محمد حمزہ ساجد، ملک اسد، محمد جنید، ندیم سکندر، سلمان افضل، سلمان خان، شہریار اقبال، سید صبیح حسن، سید طیب عباس، عمر بن عامر، اسامہ علی اور اسامہ شہزاد۔

اسلام آباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن : عادل خان، عادل ناز، عون عباس، اویس عباسی، آذان طارق، عظیم باری، حارث احمد، حارث حسن خان، حسن عابد کیانی، عرفان خان، محمد ارسل شیخ، محمد حماد خان، محمد عامر، محمد نقاش، منور محمود، رضوان علی، سجاول ریاض، شعیب خالق، عمر نواز خان اور عمر حمید۔

جہلم سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عبدالرشید منہاس، ارسلان قاصر، احتشام اشرف، حامد علی، حسن عباس، عمران خان، کاشان حیدر، محمد علی، محمد فراز خان، محمد عمران، محمد نوازش، محمد نوخیز اقبال، محمد شہباز تبریز، محمد اجمل، رضوان رفیق، سرمد حمید، شعیب عامر، سفیان اکرام ، تنویر عباس شاہ اور عثمان حیدر۔

راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: علی نعمان، حمزہ ارشد، حارث شریف، ابراہیم خان، اسحاق قاضی، کاشف علی، میر واعظ، محمد شہریار، محمد شعیب خان ، مزمل نظام ، نقی رضا ، راحیل وکیل ، رحمت شاہ ، رضا المصطفیٰ، سجاد خان، سید عاقب شاہ، طلحہ قریشی، الفت حسین شاہ، عزیر واجد اور واحد اللہ خان۔

چکول سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :علیم احمد، عطا المصطفیٰ ، اویس ضیائ، دانیال عباس ، داؤد احمد خان، حسین نواز، محمد فیضان، محمد حسین، محمد ریحان عارف، مہتاب حسین، محمد فیصل، نعمان خالد، سعید الرحمٰن، شاہ فیض، شاہ ولی، شہاب احمد، شہاب الرحمٰن، تیمور خان، تنزیل حیدر شاہ اور ذیشان احمد۔

گلگت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عبدالغفور، عبد الخالق، ابؤ زر ملک، عدنان حسین ، ارشاد عالم ، فضل الرحمن، اکرام الحق، عنایت علی، کامل عالم، محمد وسیم خان، محمد وسین، منظر علی، محمود الٰہی، ساجد رضا، شیراز شاہنواز، تحسین احمد، توثیق عالم، واحد عباس، زاہد اقبال اور ظہور عالم۔

میرپور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن: عامر حمزہ، ارسلان عارف، ارسلان مہزود، بلال حنیف ، دانیال اللہ دتہ، فیضان سلیم، حسنین شمیر، اکرام حسین، محمد حمزہ الیاس، محمد حسن، معظم ایوب، معین پرویز، نقش بشارت، سردار حسن رضا، شاداب مجید، شاہد احمد، عثمان معروف، ذاکر علی، زمان خان اور زوہیب بخاری شامل ہیں۔

مزیدخبریں