( حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سپورٹس مین اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں، مجھے یقین ہے آپ جلد باؤنس بیک کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث شاہد آفریدی خود بھی ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔
Prayers for quick recovery of Fakhar, Imran Khan, Kashif, Hafeez, Hasnain, Rizwan and Wahab and Malang. Please take good care. Appeal to all Pakistanis, please take the virus seriously!
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 23, 2020
یاد رہے آج سات مزید کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل کے کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان، وہاب ریاض، محمد حفیظ، محمد حسنین، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر اور مساجر ملنگ علی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں اور مساجر کو سیلف آئسو لیشن کا کہہ دیا۔
گزشتہ روز تین کرکٹرز حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔ ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔