(سٹی42)پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل' ارطغرل غاز ی'نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، اُشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بننا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو ترکی میں نہ ہوسکی،پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے،معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی ترک ڈرامے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں،ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنے۔
ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
ٹوئٹ سامنے آنے پر ان کے بیان پر تنقید کرتے سوشل میڈیا صارفین نے غصے میں آگئے اور اداکارہ کے اس بیان کو منفی لیا گیا،تاہم اُشنا شاہ نے صارفین کو جواب دیا کہ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا؟اشنا شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔مزید ترک سیزیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے شاہکار ڈرامے بنیں۔
گزشتہ دنوں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شاندار آواز میں ارطغرل غاز ی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ترک زبان میں گانا گاکر ناصرف پاکستانی عوام کو خوش کیا ہے بلکہ تُرکی کے لوگوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔