تین اہم ترین آرڈنینس منسوخ ہونےکاخطرہ

23 Jun, 2020 | 03:20 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) پنجاب حکومت کی تین آرڈنینس کو منسوخی سے بچانے کیلئے مشاورت جاری ہے،تین اہم ترین آرڈنینس25جون کو منسوخ ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کو منسوخی سے بچانے کے لئے اسمبلی سے تحریک کی منظوری ضروری ہے،تحریک ہر صورت کامیاب کرنے کے لئے کورم پورا کرنا ضروری ہے،ارکان کو ایوان میں کھڑا کر کے آرڈیننس کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دینا ہوگا،تحریک کی کامیابی سے ہی یہ آرڈنینس منسوخی سے بچ سکتے ہیں،پنجاب انفکیشن ڈزیز(پری وینٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈنینس2020،دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈنینس2020،دی پنجاب ویلیجز پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز( ترمیمی) شامل ہیں۔
آرڈنینس 2020 کی منسوخی میں 2 دن باقی ہیں، تحریک کی عدم منظوری پرختم ہوجائیں گے،حکومت کے پاس 192 ووٹ ہیں، کورم پورا کرنے کےلئے 93 ارکان کی ضرورت ہے،زیادہ اہمیت پنجاب انفکیشن ڈزیزآرڈنینس 2020 کو دی جارہی ہے،حکومت آرڈیننس کو منسوخی سے بچانے  کےلئے لائحہ عمل مرتب کرنے میں مصروف ہے،عوام کو وبا سے محفوظ بنانے سے متعلق اہم ترین آرڈیننس کو منسوخی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

پنجاب انفکیشن ڈزیزآرڈنینس  کورونا سے متعلقہ ہے جس کو ہر صورت منسوخی سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں بھی رابطوں کاامکان ہے ،اس آرڈنینس کے تحت کورونا اور وبا سےعوام کو محفوظ بنانا ہے ،اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے کے لئے سزا بھی تجویز کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ مارچ کے ماہ پنجاب حکومت نے کورونا کنٹرول کرنے اور اس سے بچاؤ کے لئے پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی، آرڈیننس کا مقصد پنجاب میں کسی بھی شخص کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنا، کسی بھی شہری کو علاج کی غرض سے اس کو گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل کیاجانا شامل ہے، شہری کو گھر میں ایک مقررہ وقت تک رہنے کا پابند کیاجانا بھی اس آرڈیننس  میں شامل ہے۔

 
 

مزیدخبریں