نیمل نے حمزہ کی سالگرہ کو یاد گار بنا دیا

23 Jun, 2020 | 02:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے  حمزہ علی عباسی کی اہلیہ  نیمل خاور نے سالگرہ کے موقع پر  حمزہ علی عباسی کو

 خوبصورت دل رکھنے والا انسان قرار دے دیا۔

تفصیل کے مطابق مطابق حمزہ عباسی اور ان کی اہلیہ   نیمل خاور شادی کے بعد ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جس کا اظہار وہ آئے دن اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کرتے رہتے ہیں ۔ حمزہ علی عباسی کی سالگرہ ہے جس پر اہلیہ کی جانب سے ان کو خوبصورت انداز میں مبارکبادی دی گئی، اپنے الفاظ میں اہلیہ  نیمل خاور کا کہناتھا کہ حمزہ خوبصورت دل رکھنے والا انسان ہیں۔

نیمل خاور نے حمزہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے خاوند حمزہ علی عباسی جھیل کنارے ایک بینچ پر بیٹھے شام کے  وقت ڈوبتے ہوئے سورج کا خوبصورت منظر دیکھ رہے ہیں،اہلیہ نیمل خاور کی طرف سے شیئر کی گئی تصویرمداحوں نے بھی سراہا، نیمل خاور نے حمزہ کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ سونے کا دل رکھنے والے انسان ہیں جو پاکیزگی سے بھرا ہوا ہے۔مزید کہا کہ ’ میری زندگی کا ہر دن روشن بنانے کے لیے بہت شکریہ، سالگرہ مبارک ہو،میری محبت‘

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی نیمل خاور خان کی پوسٹ کو اپنی انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ، ہدایتکار اور میزبان حمزہ علی عباسی کی آج 36 ویں سالگرہ ہے۔

واضح رہے کہ25 اگست 2019 کو ایک ایسے وقت میں حمزہ اور  نیمل شادی کے بندھن میں بندھے تھے کہ جب حمزہ حج کی ادائیگی کر کے آئے تھے ، جس کے فورا بعد ہی شادی کا آغاز ہوگیا تھا،نکاح میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں