کورونا ایس اوپیز ،آئی جی پنجاب کی پولیس کو نئی ہدایات

23 Jun, 2020 | 01:04 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کورونا کی روک تھام کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔6جون سے 109583دوکانوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی پر12387 دکانوں کو سربمہرکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں مجموعی طور پر51410گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ٹرانسپورٹ وہیکلز کو خلاف ورزی پر سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانے عائد کئے۔ایس او پیز کی پاسداری کے حوالے سے 178733شہریوں کو روکا گیا اور خلاف ورزی پر9541کو جرمانہ کیا گیا۔گذشتہ روز صوبے بھر میں 5379دوکانوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر 771دوکانوں کو سیل اور بندکیا گیا۔

6491موٹر سائیکلوں، 2188گاڑیوں اور 1759پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایڈمنسٹریشن نے3425گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور وہیکلز کو جرمانے کئے۔6396شہریوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی پر747افراد کو سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانہ کیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی کورونا کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے حوالے سے کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پرموذی وباء کورونا کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیمیں سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر کاروائیاں جاری رکھیں۔دوران ڈیوٹی افسران واہلکار کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ایک ہزار دکانیں سیل کردیں جبکہ ماسک نہ پہننے پر 3100 چالان کیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز عبادت نثار کا کہناتھا کہ ڈویژنل افسروں نے شہر بھر میں 193 مارکیٹس، 4 ہزار 951 دکانوں کو چیک کیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک ہزار کے قریب دکانوں کو سیل کیا۔

 کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 832 دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی، سٹی ٹریفک  پولیس نے بھی بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 3 ہزار 60 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ کورونا متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں