ایکسائزکےنئےسسٹم کو ناکام بنانا 6 افسرواہلکاروں کا مہنگا پڑگیا

23 Jun, 2020 | 12:36 PM

M .SAJID .KHAN

( علی ساہی)بغیراپوائنٹمنٹ عام آدمی کے لئے ایکسائزدفترکےدروازےبند ہیں،لیکن ایجنٹ مافیا نے ایکسائزحکام کو میٹھی گولیاں دے کربغیرآن لائن بکنگ گاڑیاں رجسٹرڈ کرواناشروع کردیں۔بغیراپوائٹمنٹ مینجمنٹ روزانہ درجنوں رجسٹریشن ،ٹرانسفر اورٹیکسز کی ادائیگی کے اضافی چالان نکالنے والے 6افسران واہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں گھرکابھیدی ہی لنکا ڈھاتاہے، ایسا ہی کچھ ہوا ایکسائزکے نئے سسٹم کیساتھ کیونکہ اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کوایکسائزحکام خود ہی ناکام بنانے لگے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کے لئےچندروزقبل گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئےاپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا تھا تاکہ دفاتر میں رش نہ ہو اور شہری آن لائن بکنگ کے ذریعے دفترآکر گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفراور ٹوکن ٹیکس ادا کرسکتے تھے، لیکن ایکسائزعملے کی ملی بھگت سے گاڑیاں غیرقانونی طورپررجسٹرڈہونے لگیں ہیں جبکہ ایجنٹ مافیا کی گاڑیوں کی فائلیں اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کےبغیررجسٹرڈہورہی ہیں۔
ڈائریکٹرایکسائزریجن سی رانا قمرالحسن نےسسٹم چیک کرتے ہوئے اضافی چالان نکالنےپر6افسران،اہلکارجس میں عادل سلیم ڈیٹا پراسسنگ افسر، موٹر کلرک محمد شکران ،محمد احسن خان،اشتیاق احمد،نثارالمصطفی جونئیر کلرک کومعطل کرکےڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنےکاحکم دیا ہے۔سسٹم میں چیکنگ کے دوران یہ بات سامنےآئی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پراپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم بکنگ کے علاوہ بھی 50سے60اضافی چالان نکالےجارہے تھے۔
ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے بغیرکوئی گاڑی رجسٹرڈنہیں ہوگی، معطل ہونیوالے ملازمین اضافی چالان سے غیرقانونی طورپرگاڑیاں رجسٹرڈ کرواتے تھے اورپاس ورڈکاغلط استعمال کرتے تھے،ایکسائزکیلئےعام عوام سب سےاہم ہے،غیراپوائٹمنٹ کے آنے والے شہری کی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز نےاپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے پہلے 7 روز کے دوران خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اس کو بہتر بنانے اور ایپ میں موجود خامیاں دُور کر کے شہریوں کو سہولیات دینے کیلئے اپوائٹمنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ ہفتے حکومت نے ایکسائز آفس گاڑی رجسٹرڈ، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئےآنے سے پہلے اپوائٹمنٹ لینا ضروری قرار دیا تھا جو کہ موثر ثابت نہ ہوا۔

مزیدخبریں