پاکستانی لاک ڈاؤن میں کیا سرچ کرتے رہے،گوگل رپورٹ

23 Jun, 2020 | 11:25 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)دنیا کے 196 سے زائد ممالک میں تباہی مچانے والی مہلک وباء کی وجہ سے بڑی بڑی سپرپٌاورز کو ہلا کررکھ دیا،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ان ممالک نے لاک ڈاؤن اور کرفیو لگائے،پاکستان سمیت بڑی تعداد اس وائرس کا شکار ہوچکی ہے اور مزید اضافہ ہورہا ہے، وقت گزاری کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال عروج پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ووہان سے نکلنے والی مہلک وباء نے معاملات زندگی پر اس قدر اپنے اثرات مرتب کئے کہ وہاں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانا پڑا، جان لیواء وائرس نے4 لاکھ سے زائد لوگوں کا اپنا شکار بنایا، ایسے حالات میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے سوا کوئی اور حل نظر نہیں آیا، جن ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگایا گیا وہاں بڑی تعداد میں اموات سامنے آئیں جن میں سرفہرست امریکا ہے۔

گھروں میں محصور لوگوں نے وقت گزارنے،اپنے عزیزواقارب سے رابطہ رکھنے کے لئے اور  کورونا کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے لئے انٹرنیٹ کا سہارا لیا،عام دنوں کی نسبت بڑی تعداد میں صارفین نے انٹرنیٹ استعمال کیا، پاکستانی بھی ایسے سنگین حالات میں انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک رہے،گوگل نے ایک رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی لاک ڈاؤن میں انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتے رہے۔

گوگل رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی کورونا سے نجات کے لئے مختلف ترکیب،قوت مدافعت بڑھانے کی ٖغذائیں،گھریلوورزش کے طریقے سیکھتے رہے، لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن گراسریز کی خریداری میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،علاوہ ازیں پاکستانی نے انٹرنیٹ پر ’موسمیاتی تبدیلی‘ اور ’الیکٹرک گاڑیوں‘ سے متعلق موادتلاش کرنےمیں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین لاک ڈاؤن کے دوران کلیئر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد،کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد اور صاف پانی کی تلاش میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گوگل رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  پاکستانی انٹرنیٹ صارفین جسمانی فیزیکل اور قوت مدافعت سے متعلق سرچز کرتے رہے، جس سےیومیہ ورزش کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
 

مزیدخبریں