(سٹی42) کورونا وائرس سے متاثرہ سینئراداکارہ روبینہ اشرف صحت یاب ہوگئیں ہیں جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی دوست بدر خلیل کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نےکورونا کے خلاف جنگ جیت لی، صحت یابی پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا،گزشتہ دنوں ادکار ہمایوں سعید کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں ان کا کہناتھا کہ روبینہ اشرف کے لئے دعا کریں،اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب کرے،بعدازاں اداکارہ نے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کیاہوا تھا، روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبیعت بہت زیادہ اچھی نہیں،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر بھی گردش کررہیں تھی جو کے افواہیں ثابت ہوئیں،اداکارہ روبینہ اشرف نے کورونا کو شکست دینے کے بعد ان کے صحت یابی کے لئے دعا گو مداحوں کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا،انسٹاگرام پر اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنی دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے میرے بدّو نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔اپنے پیغام کے آخر میں ان کا کہناتھا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں نے مجھے محفوظ رکھا ہے، میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کااداکارہ روبینہ اشرف کی صحت سےمتعلق کہناتھا کہ زیر گردش خبر یں بے بنیاد ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ روبینہ اشرف کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں‘۔