ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیراجازٹ پلازمہ ٹرانسفیوژن پرپابندی عائد

بغیراجازٹ پلازمہ ٹرانسفیوژن پرپابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، راؤدلشاد) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کو بغیر پیشگی اجازت کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے سے روک دیا ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کورونا کے کسی بھی مریض کو پلازمہ نہیں لگایا جائے گا۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے نام اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض ہسپتالوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ بغیر ہیلتھ کیئر کمیشن کی اجازت کے مریضوں کو پلازمہ لگا رہے ہیں۔

  ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پلازما لگانے کا عمل ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور اس کے فوائد یا نقصانات واضح نہیں ہیں اس لئے صرف ایسے ہسپتال جن کو کمیشن کی جانب سے باضابطہ اجازت دی گئی ہے کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اگر کسی ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو پلازما لگایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

 

دوسری جانب شہر میں کورونا کیسزمیں اضافہ، سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے تحت 8 مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حالیہ اجلاس میں شہر کے21 علاقوں کی61 گلیوں اوربلاکس کے بعد 8 مزید علاقوں کو مکمل سیل کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ گلبرگ، ماڈل ٹاون، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور اندرون شہروالڈ سٹی میں مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا۔

3ہزار 613 مریض رپورٹ ہونے پر مجوزہ علاقوں کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پراصولی اتفاق ہوگیا۔ ان علاقوں میں 96 ہزار229 گھر،2 لاکھ 33 ہزارخاندان جبکہ10 لاکھ 69 ہزار آبادی ہے۔ تاہم مکمل لاک ڈاؤن کے وقت کا تعین کابینہ کمیٹی کرے گی۔8بڑے علاقوں کوبند کر کے داخلی وخارجی راستوں پرسخت پیرا دیا جائیگا۔ ایس اوپیزپر عمل درآمد کے لیے سیکشن144 نافذ کردی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ضلعی انتظامیہ کولاک ڈاؤن کے ایریاز بڑھانے اور سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

دستاویزات کے مطابق اندرون شہرکی اکبر منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت رنگ محل ودیگر بازاروں کوبند کرنے یا کھولنے پرچیف سیکریٹری اورکمشنرلاہور کی اجازت درکار ہوگی۔ مکمل لاک ڈاؤن کے علاقوں میں شاپنگ مالزاورمارکیٹس بند رہیں گی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer