( عثمان علیم ) باران رحمت برستے ہی گرمی کے ستائے شہری گھروں سے نکل آئے، خوب موسم انجوائے کیا، بارش میں گرما گرم سموسوں اور پکوڑوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔
شہر میں ہونیوالی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ گرمی کے ستائے شہری بارش برستے ہی اپنے گھروں سے نکل آئے اور ٹھنڈے موسم کے مزے لئے۔ باران رحمت برسا تو شہریوں نے مختلف علاقوں میں موجود سموسوں اور پکوڑوں کی دکانوں کا رخ کیا اور ٹھنڈے موسم میں گرما گرم پکوڑوں اور سموسوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی کے باعث چھٹی کے روز بھی گھر میں چھپے بیٹھے تھے، اللہ کی رحمت ہے کہ موسم نے کروٹ لی اور بارش برسی، دعا کرتے ہیں موسم ایسے ہی خوشگوار رہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ موسم کے بدلتے ہی کمائی دگنی ہوگئی یہ بھی اللہ کی رحمت ہے۔