میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ بھی بتا دی

23 Jun, 2019 | 03:54 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا اپنی فلم باجی کی پروموشنل تقریب میں جوگر پہن کر آگئیں، کہتی ہیں مستقبل میں محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار نبھاؤں گی۔

فلم باجی کی پروموشنل تقریب میں میرا مرکز نگاہ بنی رہیں، میٹ دی پریس میں دو گھنٹے تاخیر سے پہنچیں تو دلچسپ وجہ بتا ڈالی۔میرانے کہامیرا جوتا دوسری گاڑی میں تھا تو اس لئے جوگر پہن کر ہی آگئی ہوں،میرا تقریب میں آنکھوں پر سیاہ چشمہ کبھی لگاتی تو کبھی اتارتی رہیں، موقع غنیمت جانا تو مستقبل میں محترمہ بینظیر بننے کی خواہش کا بھی اظہار کر ڈالا۔

میرا کا کہنا تھا کہ آئندہ فلم میں بینظیر بھٹو کا کردار کرنا پسند کروں گی جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا، بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ میرا نے فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ بھی بتا دی۔

میرا نے کہا لاہور میں کوالٹی کام کرنے والے نہیں ہیں جب کوئی چیز ختم ہوتی ہے تو پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے اور وجہ سب جانتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر میرا نے گاڑی سے اپنے جوتے منگوائے اور بن ٹھن کر بیٹھ گئیں۔

مزیدخبریں