(رضوان نقوی) ، لاہور سمیت 18 شہروں میں جائیداد و خریداری پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ، ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیو ایشن اور نرخوں کا نیا مسودہ جاری کردیا۔
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں 20سے 100 فیصد تک اضافہ تجویز کیا، مجوزہ نرخوں کے بارے میں سٹیک ہولڈرز سے 30جون تک تجاویز مانگی گئی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔