امتیازرشید صدیقی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات

23 Jun, 2018 | 09:03 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف:چھبیس دنوں میں پنجاب میں تیسرا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، امتیازرشید صدیقی نےنئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات۔

تفصیلات کے مطابق چھبیس مئی کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان نے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا۔ حکومت کی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل ا نتیس مئی کو عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنےکا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تو عاصمہ حامد صرف 23 روز تک اپنے عہدہ پر فائز رہ سکیں

تحریک انصاف کے احتجاج پر نگران حکومت پنجاب نے عاصمہ حامد کو عہدہ سے ہٹانے کا نوٹفکیشن جاری کرکے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو قائمقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے لاہور کے حلقوں سے فائنل امیدواروں کا اعلان کر دیا 

آج نگران حکومت پنجاب نے امتیاز رشید صدیقی کو مستقل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے امتیاز رشید صدیقی کو مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبریں