لاہور(سٹی24) مسلم لیگ ن کے رہنماوں نےشہرمیں پارٹی ٹکٹوں کےنام فائنل کردئیے لیگی رہنما مریم نوازنےایک دفعہ پھرحلقہ کے حوالے سے یوٹرن لےلیا۔
مسلم لیگ ن نےحلقوں میں فائنل امیدواروں کےناموں کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سئنیررہنما مریم نوازنےایک دفعہ پھراپنا حلقہ تبدیل کرلیا ہے۔ مریم نوازاین اےایک سوپچیس سے ہی الیکن لڑیں گئی۔مسلم لیگ ن کےصدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف این اے ایک سوبتیس، پی پی ایک سوچونسٹھ اورپی پی ایک سوپینسٹھ سےالیکشن لڑیں گے۔
حمزہ شہبازشریف این اے ایک سوچوبیس اورپی پی ایک سوچھیالیس سےالیکشن لڑیں گئے۔ سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق این اے ایک سواکتیس اورپی پی ایک سواڑسٹھ سے الیکشن لڑیں گے۔
مسلم لیگ ن کی فائنل لسٹ کےمطابق این اے ایک سوتئیس سے ملک ریاض، این اے ایک سوچبیس سےمہراشتیاق احمد، این اے ایک سوسائیس سےصدرمسلم لیگ ن لاہورپرویزملک، این اے ایک سواٹھائیس سےالحاج شیخ روحیل اصغر، این اے ایک سوانتیس سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق، این اے ایک سوینتیس سےوحیدعالم خان ، این اے ایک سوچونتیس سے رانامبشراقبال، این اے ایک سوپینتیس سےسیف الملوک کھوکھر، این ا ایک سوچھتیس سے ملک افضل کھوکھرکوپارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پڑھنا نہ بھولیں:لاہور فتح کرنیکا خواب دیکھنے والی تحریک انصاف الیکشن کی تیاری میں ناکام
پی پی ایک سوچوالیس سےسمیع اللہ خان، پی پی ایک سوپینتالیس سے غزالی سلیم بٹ، پی پی ایک سوچھیالیس سے سابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، پی پی ایک سوباسٹھ سےچودھری یاسین سوہل، پی پی ایک سوتریسٹھ سےمیاں نصیراحمد، پی پی ایک سواکسٹھ سے شبیرکھوکھر کوپارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی ایک سوچھیاسٹھ سےرمضان صدیق بھٹی، پی پی ایک سوستاسٹھ سےمیاں سلیم کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔