لاہور فتح کرنیکا خواب دیکھنے والی تحریک انصاف الیکشن کی تیاری میں ناکام

23 Jun, 2018 | 04:49 PM

Read more!

(قذافی بٹ) لاہور کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والی تحریک انصاف الیکشن کی تیاری میں ناکام ہوگئی، 8صوبائی حلقوں میں امیدوار ہی فائنل نہ کرسکی۔

خبر پڑھیں۔۔۔کار ڈیلرز کا سابقہ حکومت کی پالیسی کیخلاف احتجاج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 8 صوبائی حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدار انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں، کارکن بنی گالا سے فیصلے کے منتظر ہیں کہ انکے حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کب ہوگا اس کا سب کو انتظار ہے، فیصلہ کب ہوگا، کسی کو پتا نہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پردیسی میم ٹریساکا سیشن کورٹ میں دیسی رنگ سب کو بھا گیا

پی ٹی آئی لاہور کے 8 حلقوں میں امیدواروں کا تعین تاحال نہ کرسکی۔ پی پی 145 میں ڈاکٹر نوشین حامد کی معذرت کے باعث حلقہ خالی ہے۔ پی پی 153 سے دو امیدوار نواز نت، طارق سردار ٹکٹ کی آس لگائے بیٹھے ہیں، پی پی 163 سے حافظ فرحت عباس، علی امتیاز وڑائچ، فیصل حاکم بھٹی، بلال اسلم بھٹی اور نزاکت بھٹی کون بنے گا امیدوار اسکا کسی کو نہیں پتا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔الیکشن سر پر آتے ہی سیاستدانوں کو پیرو مر شد یاد آگئے

پی پی166 سے شبیر سیال اور عبدالکریم کلواڑ، پی پی167 سے فیاض بھٹی اور نذیر چوہان اور نعیم الحق ، پی پی 168 سے بھی تین امیدوار بابر اعوان، جاوید بھٹی اور سردار عظیم اللہ ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ باجود اسکے کہ ان حلقوں میں امیدواروں کے چنائو کے لیے سروے بھی کروایا گیا لیکن پھر بھی امیدواروں کا اعلان نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں