کار ڈیلرز کا سابقہ حکومت کی پالیسی کیخلاف احتجاج کا اعلان

23 Jun, 2018 | 04:16 PM

Read more!

(حسن علی) سابقہ حکومت کی پالیسی کے خلاف جیل روڈ کار ڈیلز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلا تکے مطابق (ن) لیگ کی حکومت نے نان فائلرز کے نام پر گاڑیوں کی بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے تحت نان فائلرز کے نام پر یکم جولائی سے نہ تو گاڑی بک ہو سکے گی اور نہ ہی ٹرانسفر، نوٹیفیکیشن کے خلاف جیل روڈ کار ڈیلز ایسوسی ایشن نے (ن) لیگ حکومت کے اس اقدام کے خلاف جولائی کے پہلے ہفتے میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

 کار ڈیلر چودھری مقصود کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پورے پنجاب کے کار ڈیلز احتجاج کریں گے، (ن) لیگ کی حکومت نے جو نوٹیفیکیشن جاری کیا اس کو معطل کرنا پڑے گا۔

 چودھری مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی پالیسی بنائے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو کیونکہ ملک میں گاڑی خریدنے والے نوے فیصد نان فائلر ہیں جن کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں