(سٹی 42) الیکشن سر پر آتے ہی سیاستدانوں کو پیر ومرشد یاد آ گئے ہیں، کوئی 2018 کا انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے اپنے پیرو مرشد سے دعائیں کروا رہا ہے تو کوئی تعویز لے رہا ہے۔
پاکستانی سماج میں پیران کرام اور مشائخ کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، عام افراد کی طرح سیاستدان بھی پیری و مریدی کے قائل ہیں اور کسی پیر کام سے راہ و رسم رکھتے ہیں تاکہ سیاست کی راہ میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ الیکشن قریب آتے ہی سیاستدان آستانوں پر ماتھے ٹیکنے لگے، کوئی اپنے پیر سے دعا کراونے اور کوئی تعویز لے رہا ہے تاکہ اپنے حریف کو شکست دے کر انتخابات جیت سکیں اور اقتدار کے مزے لوٹ سکیں۔
آج پی پی 160سے اُمیدوار توصیف شاہ صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی کے حضور حاضر ہوئے اور پیر صاحب سے دریافت کیا کہ بتائیں الیکشن کون جیتے گا۔ جس پر پیر صاحب نے ان کے مد مقابل امیدوار طاہر سندھو کی جیت کی پیشگوئی جس پر توصیف شاہ کا دل ٹوٹ گیا۔