ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

23 Jun, 2018 | 02:08 PM

Read more!

(سٹی 42) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، پاکستان میں کرپشن ہوائی جہاز پر اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کررہا ہے۔

دلچسپ خبر پڑھیں۔۔۔پردیسی میم ٹریساکا دیسی رنگ

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اور ظلم زدہ ہے اور کرپٹ کو تحفظ دیتا ہے جبکہ پی اے ٹی والے کچلنے والے نظام کا حصہ نہ تھے نہ ہیں اور نہ رہیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور فتح کرنیکا خواب دیکھنے والی تحریک انصاف الیکشن کی تیاری میں ناکام

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ٹکٹ جاری نہیں کریں گے اور امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لیں گے، ہم نے جمہوریت کی شفافیت کیلئے جدوجہدکی، سانحہ ماڈل ٹائون کا ہمیں آج تک انصاف نہیں ملا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

طاہر القادری نے کہا کہ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے، آرٹیکل 62،63 کا قتل عام ہوا اور اسی کے نام پر کاروبار چمکا، تمام جرائم پیشہ افراد دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں