ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
کیپشن: City42 - Election, ID Cards
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسروں کے پولنگ سٹاف کی ایک روزہ تربیت مکمل کرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔اب ہوجائیں گی کھلاڑیوں کی ساری شکایات دور، عمران خان کو بڑا اختیار مل گیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ سٹاف کا ایک روزہ تربیتی کورس مکمل ہونے پر پولنگ سٹاف کے لیے ضابط اخلاق بھی جاری کردیا گیا جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر اسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پریذائیڈنگ آفیسر کے ہر احکامات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوںگے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کے 29 تھانوں کے ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

عملے کو یہ بھی ہدایت کی گی کہ پولنگ پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ ووٹر کا شناختی کارڈ چیک کرنا ضروری ہوگا۔ کسی بھی ووٹر کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر ووٹ ڈالنے کی اجازات نہیں ہوگی ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا۔