اب ہوجائیں گی کھلاڑیوں کی ساری شکایات دور، عمران خان کو بڑا اختیار مل گیا

23 Jun, 2018 | 11:54 AM

(قذافی بٹ) پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا بقیہ کام کپتان کے سپرد کردیا۔ 40 فیصد ٹکٹوں سے متعلق سفارشات عمران خان کے حوالے کر دی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کے 29 تھانوں کے ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر امیدواروں کے اختلافات پر خود حرکت میں آگئے۔ ٹکٹوں کی ردوبدل اور مزید ٹکٹوں کے اجراء پر تمام رہنمائوں کو معلومات دینے سے منع کر دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے حتمی فہرست 24 جون بروز اتوار کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ نے عہدیداروں کی تجاویز پر تیار فہرست پر بھی اپنی رائے دیتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار کپتان کو دے دیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہباز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

پارٹی ذرائع کے مطابق حتمی فہرست کپتان کی نگرانی میں تیار کی جارہی ہے جو خفیہ رکھی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں جاری 60 فیصد ٹکٹوں کے ردعمل پر دوسرے مرحلہ کی فہرست کی خفیہ تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں