پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلبا سے بھاری فیسیں بٹورنے کا انکشاف

23 Jun, 2018 | 11:29 AM

Read more!

(عرفان ملک) پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی آڑ میں مقامی طلبا سے بھاری فیسیں بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے ملک بھر کے میڈیکل کالجز سے غیر ملکی طلبا کی بھی تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلبا سے زائد فیسیں لینے کے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی مخصوص سیٹوں پر بھی مقامی طلبا کو شامل کر کے ان سے بھاری فیسیں لی گئیں۔

 ایف آئی اے حکام نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی طلبا کی فیس مقامی طلبا کی فیس سے نسبتاً ڈبل وصول کی جاتی ہے۔ تمام98 پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے غیر ملکی طلبا کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

مزیدخبریں