ثمرہ فاطمہ: پرانادھوبی گھاٹ سوامی نگرکا سیوریج نظام جواب دے گیا۔
علاقہ کی متعدد گلیوں میں جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا
جگہ جگہ کھلے گٹر حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ آلودگی و تعفن سے مچھروں کی بہتات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہونےسے مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہو جاتا ہے۔
علاقہ کے مکینوں کے لیے گندگی اور کیچڑ کی وجہ سے اپنی گلیوں سے پیدل گزرنا بھی دشوار ہو گیا۔ مکینوں کو شکایت ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور سیوریج کے ناکام نظام کے پیداکردہ مسائل گھمبیر تر ہوتے جا رہے ہیں۔
علاقہ کے مکینوں نے اربابِ اختیار سے التجا کی کہ انہیں سیوریج کے پانی کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔