حسن علی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے داتا دربار پر حاضری دی۔
گورنر پنجاب منگل کے روز داتا دربار گئے۔ انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سردار سلیم حیدر نے داتا دربار پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر مختصر گفتگو میں گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویریؒ کی تعلیمات ہر خاص و عام کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔