قینچی بازار میں 16 گھنٹوں سے بجلی بند

23 Jul, 2024 | 10:33 PM

عمیر افضال :فیروز پور روڈ سے متصل قینچی بازار میں 16 گھنٹوں سے بجلی بندہے ۔ جس پر علاقہ مکین بجلی کی طویل بندش کے باعث سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے نعرے بازی بھی کی ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات کا شکار ہیں۔شکایات کے باوجود لیسکو کا عملہ صبح سے بند بجلی بحال نہ کر سکا۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ لیسکو حکام  نوٹس لے کر ان کی  بجلی کی فوری بحالی کو ممکن بنائیں 

مزیدخبریں