واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے برطرف ملازمین کا دھرنا ختم ہو گیا

23 Jul, 2024 | 10:28 PM

عمیر افضل:  ڈیوس روڈ کلب چوک پر محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کےنوکریوں سے برطرف ملازمین کا دھرنا صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔  ڈیوس روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کے برخاست ملازمین کا دھرنا دوسرے روز  پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کر دیا گیا۔ ۔ پنجاب بھر سے برخاست ملازمین کی کثیر تعداد دھرنے میں شریک رہی۔

برخاست ملازمین کے صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور دیگر حکومتی نمائندوں  سے مذاکرات کل بھی ہوئے تھے، آج دوسرے روز بھی مذاکرات ہوئے  جن کے نتیجہ میں برخواست ملازموں نے دھرنا ختم کر دیا۔ 

ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندگان سے بحالی کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ15روز تک وعدے پورے نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دینگے۔

مزیدخبریں