نیو شالیمار گلشن راوی میں سیوریج سسٹم کی خرابی پر احتجاج

23 Jul, 2024 | 10:02 PM

توقیر اکرم:  نیو شالیمار گلشن راوی حسن جمال مصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکنوں نے سیوریج کے ناقص نظام کے خلاف احتجاج کیا۔  علاقہ کے مکینوں نے سیوریج کے برباد شدہ نظام کی پیدا کردہ مشکلات پر احتجاج کرتے ہوئے زبردست  نعرے بازی کی۔

علاقہ کے مکینوں کو شکایت ہے کہ بارش کے پانی کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ سیوریج کا پانی گھروں کے نلکوں میں آنے لگا ہے۔


مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بھی پانی گھروں میں داخل ہونے لگا  ہے۔متعدد بار شکایات کے باوجود سیوریج کا مسئلہ حل نہیں کیا جارہا۔

 

مزیدخبریں