بشپ کامران ندیم نے وائی ایم سی اے میں لیڈیز جم کا افتتاح کر دیا

23 Jul, 2024 | 09:49 PM

سٹی42: بشپ ندم کامران اور ان کی اہلیہ نے وائی ایم سی اے مال روڈ پر ارکان کے لئے بنائی گئی ساراز جم کا افتتاح کر دیا۔

افتتاح کی تقریب میں وائی ایم سی اے کے چئیرمین عمانویل سرفراز اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔  

اس جم میں صرف خواتین کے لئے فٹنس کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر بشپ، ان کی اہلیہ اور دیگر مہمانوں نے جم میں موجود فٹنس مشینوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور  صحت مند زندگی کے لئے اس انیشئیٹو کو سراہا۔

فوٹو گرافی: یعقوب عزیز 

مزیدخبریں