ایف آئی اے  میں 15 افسروں کی ترقی 

23 Jul, 2024 | 09:49 PM

 عرفان ملک :ایف آئی اے کے 15 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی مل گئی  ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پروموٹ کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے افسران کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ایف آئی اے کے 15 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقیاں مل گئیں  ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پروموٹ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بننے والوں میں سید علی امام ، محمد طاہر تنویر ، عائشہ آغا شامل ہیں ۔

اسی طرح کاشف مصطفیٰ ، خرم سعید ، عامر نواز سعید احمد میمن، افتخار احمد ، لیاقت علی کی بھی گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج فوری سنبھالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں 

مزیدخبریں