پنجاب میں پہلا کینسر ہسپتال منصوبہ تیار

23 Jul, 2024 | 09:17 PM

 زاہد چوہدری : پنجاب میں پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ تیار ہوگیا ۔  نواز شریف کینسر ہسپتال فیز ون 150 بستروں پر مشتمل ہوگا ۔ 3 ارب 26 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔
پنجاب میں پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے پر مرحلہ وار کام ہوگا ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال فیز ون 150 بستروں پر مشتمل ہو گا ۔ 333 کنال پر محیط ہسپتال کے پہلے فیز میں 100 بیڈز بڑوں اور 50 بچوں کیلئے ہونگے ۔

 نواز شریف کینسر ہسپتال کے پہلے فیز میں کیمو تھراپی کی سہولت دی جائے گی۔ فیز ون کی تعمیر کا تخمینہ 3 ارب 26 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ کینسر ہسپتال کی تعمیر آئی ڈیپ کے ذریعے ہوگی ۔ آئی ڈیپ نے پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے درخواستیں طلب کر لیں ۔ کینسر ہسپتال کی تعمیر مرحلہ وار ہوگی۔ 
  333 کنال پر محیط ہسپتال کے پہلے فیز میں 100 بیڈز بڑوں اور 50 بچوں کیلئے ہونگے ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال کے پہلے فیز میں کیمو تھراپی کی سہولت دی جائے گی۔

مزیدخبریں